اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار "ایک ترک جنرل اسمبلی کا صدر قرار"

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لیے ترک امیدوار وولکان بوزکر کا نام تجویز کیا گیا جنہیں 193 رکنی اسمبلی کے 178 ارکان کی حمایت حاصل رہی

1438351
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار "ایک ترک جنرل اسمبلی کا صدر قرار"

اقوام متحدہ کی تاریخ میں  پہلی بار ایک ترک جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر کے انتخاب کے لیے ترک امیدوار وولکان بوزکر کا نام تجویز کیا گیا ۔

جنرل اسمبلی میں 193 ممالک ہیں جن میں سے 178 رکن ممالک نے  بوزکر کے صدر بننے کی حمایت کی۔

 وولکان بوزکر 15 ستمبر کو یہ عہدہ موجودہ صدر تیجیانی محمد باندے سے حاصل کرتےہوئے سن 2021 تک فائز رہیں گے۔

 وولکان بوزکر  ترکی کے سابقہ وزیر برائے یورپی یونین امور اور مذاکرات کار   رہ چکے ہیں جبکہ وہ ترک پارلیمان کے خارجہ تعلقات کے کمیشن کے صدر بھی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں