ترکی کے بری دستے شمالی عراق کے علاقے حفتنین میں داخل

شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے  خلاف بری فوج نے آپریشن شروع کردیا ہے۔  وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی  عراق میں  پنجہ شیر فوجی آپریشن  شروع کردیا گیا ہے اور بری فوج کے دستے ہفتانین میں داخل ہوگئے ہیں

1437377
ترکی کے بری دستے شمالی عراق  کے علاقے حفتنین میں داخل

ترکی کے بری دستے شمالی عراق میں حفتنین  میں داخل ہوگئے ہیں۔

شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے  خلاف بری فوج نے آپریشن شروع کردیا ہے۔  وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی  عراق میں  پنجہ شیر فوجی آپریشن  شروع کردیا گیا ہے اور بری فوج کے دستے حفتنین  میں داخل ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق

ترک فضائیہ   کے ہیلی کاپٹر اور ڈراون کے تعاون سے  ترک کمانڈوز کی کمک   فضائی آپریشن کے ذریعے علاقے پہنچا دی گئی ہے۔  

شمالی عراق میں ترکی کی سرحدوں کے  لیے  گزشتہ کئی سالوں  سے  خطرے کا باعث بننے  والی دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے خلاف   پنچہ – شیر  فضائی آپریشن  ایک رات قبل ہی شروع  کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں