مالی میں فوجیوں کی ہلاکت پر ترکی کا اظہار افسوس

4 جون کو   اس ملک میں  ہونے والے حملے کے بعد لا پتہ ہونے والے 44 فوجیوں میں سے 24 مردہ حالت میں برآمد ہوئے تھے

1437574
مالی میں فوجیوں  کی ہلاکت پر ترکی کا اظہار افسوس

ترکی نے مالی میں ایک فوجی  رجمنٹ پر ہونے والے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کے ہلاک ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ مالی کے سیگو علاقے میں  ایک فوجی  رجمنٹ  پر 14 جون کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں  فوجیوں کی ایک کثیر تعداد کی ہلاکتوں  کی اطلاع پانے پر ہمیں سخت صدمہ پہنچا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اس مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور برادر مالی عوام اور حکومت سے دلی طور پر اظہارِ  تعزیت کرتے  ہیں۔

یا د رہے کہ 14 جون کو   اس ملک میں  ہونے والے حملے کے بعد لا پتہ ہونے والے 44 فوجیوں میں سے 24 مردہ حالت میں برآمد ہوئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں