ترک ضلع بنگول میں زلزلہ 1 محافظ شہید ،21 زخمی

ترک ضلع  بنغول کے قصبے کارلی اووا  میں گزشتہ روز آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے میں ایک محافظ شہید جبکہ 21 زخمی ہو گئے

1436165
ترک ضلع بنگول میں زلزلہ 1 محافظ شہید ،21 زخمی
bingöl deprem.jpg
bingöl deprem.jpg
bingöl deprem.jpg

 ترک ضلع  بنگول  کے قصبے کارلی اووا  میں گزشتہ روز آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے میں ایک محافظ ہلاک ہو گیا ۔

 ادارہ برائے ہنگامی حالات  کے مطابق ، زلزلے کے بعد اسپتالوں میں داخل ہوئے 21 افراد میں سے 3 کو فارغ کر دیا گیا جبکہ18 کا علاج جاری ہے۔

 صدر رجب طیب ایردوان نے شہید  محافظ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے  زلزلے سے زخمی ہوئے دیگر شہریوں کو بھی ٹیلیفون کرتے ہوئے  ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 نائب صدر فواد اوکتائے ، وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو، وزیر ماحویات و شہری منصوبہ بندی مراد قوروم  نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ۔

 دوسری جناب بتایا گیا ہے کہ  آض صبح مقامی وقت کے مطابق ،09.51 پر بھی  اسی قصبے میں 6.6 شدت کا ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں