افغانستان میں مسجد پر دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

حالیہ ایام میں افغانستان میں عباتگاہوں پر  حملوں میں اضافہ باعث ِ خدشات ہے

1435096
افغانستان میں مسجد پر دہشت گرد حملے  پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے افغان دارالحکومت کابل میں نمازِ جمعہ کے دوران  دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں افغانستان میں عباتگاہوں پر  حملوں میں اضافہ باعث ِ خدشات ہے۔

کل بھی ایک مسجد پر  کیے گئے دہشت گرد حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور صحتیابی  کی تمنا کا اظہار کیے جانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم دوست و برادر افغان عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔‘‘

 



متعللقہ خبریں