مصنوعی آلات تنفس کی کثیرعالمی طلب ہم پوری کر رہے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ کورونا  کی وبا کے انسداد میں ترکی نے 102 ممالک کو امداد فراہم کی ہے اور ملکی ساختہ مصنوعی  آلات تنفس کی طلب بیرونی ممالک سے موصل ہو رہی ہے جسے ہم پورا کررہے ہیں

1431999
مصنوعی آلات تنفس کی کثیرعالمی طلب ہم پوری کر رہے ہیں:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ کورونا  کی وبا کے انسداد میں ترکی نے 102 ممالک کو امداد فراہم کی ہے۔
 صدر نے ٹی آر ٹی  چینل پر حالات حاضرہ سے متعلق بیان پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ انسداد کورونا کے سلسلے میں ہماری کوششیں  عالمی توجہ کا سبب بنی ہیں، یہ وبا  ایک مصیب ت ہے جس نے ترکی سمیت تمام دنیا کو اپنے شکنجے میں لے رکھا ہے،امریکہ، چین، روس   اس وبا سے شدید متاثر رہے ہیں ،اس وقت امریکہ میں 45 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں مگر الحمداللہ ترکی میں صورت حال یکسر مختلف ہے اور ہماری معیشت سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں 4.5 فیصد کی ترقی کے ساتھ حوصلہ افزا  رہی ہے۔انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری ہے  جبکہ  102 ممالک کو ترکی نے طبی امداد پہنچائی ہے۔
صدر نے کہا کہ  ملکی ساختہ مصنوعی  آلات تنفس کی طلب بیرونی ممالک سے موصل ہو رہی ہیں جبکہ کورونا کے خلاف دوا کی تیاری بھی اہم مراحل میں ہے۔مزید برآں، طبی  سیاحت  کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں امید ہے کہ موسمی سیاحت کا ازالہ یہ پورا کر دے گا۔
صدر ایردوان نے امریکہ  کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کا عندیہ دیتےہوئے بتایا کہ  صدر ٹرمپ کے ساتھ میرا ٹیلیفون رابطہ ہوا ہےجس میں  فیتو دہشتگرد تنظیم کے بعض مفرور افراد  کا حوالہ دیا گیا  جس پر امریکی صدر نے مجھے ان افراد کی تفصیلات اور ان کے بارے میں ضروری کاروائی کا   یقین دلایا ہے، لیبیا کے بارے میں بھی صدر ٹرمپ سے وہاں کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جس پر امید ہے کہ جلد ہی دونوں ممالک ایک نئی مطابقت کی راہ تلاش کریں گے۔
 ایردوان نے  لیبیا کے حوالے سے روسی صدر پوٹین سے بھی ملاقات کی میز پر آنے کا اشارہ دیا  ۔
 حالیہ ایام میں آیا صوفیہ کے موضوع پر یونان کے بعض اعتراضات کی سختی سے سر زنش کرتےہوئے  انہوں نے کہا کہ یونان کا مطالبہ ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل نہ کیا جائے  ،ان سے پوچھا جائے کہ ترکی میں حکومتی نظام ان کا ہے یا ہمارا ہے؟یونان اپنا قبلہ درست کرے اور ہوش کے ناخن لے ورنہ ترکی کو بوقت ضرورت جواب دینا خوب آتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں