ترکی اور دین اسلام کی اقدار پر حملے کی شدید مذمت، محکمہ اطلاعات

لارناکہ  کی تزلا مسجد پر بازنطینیوں کی علامت کو نصب کیے جانے نے عقیدے کی حریت  کا دفاع کرنے والے ہر کس کو متاثر کیا ہے

1431452
ترکی اور دین اسلام کی اقدار پر حملے کی شدید مذمت، محکمہ اطلاعات
ömer çelik.jpg

مشیر ِ اطلاعات  فخرالدین آلتون  نے قبرصی یونانی انتظامیہ میں ایک مسجد پر بازنطینی جھنڈے کو لہرائے جانے کی مذمت کی ہے۔

آلتون نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ قبرصی یونانی انتظامیہ میں انسانی اقدار اور ضمیر کے برخلاف یہ مذہبی حملہ باعثِ خفتگی و افسوس ہے۔

لارناکہ  کی تزلا مسجد پر بازنطینیوں کی علامت کو نصب کیے جانے نے عقیدے کی حریت  کا دفاع کرنے والے ہر کس کو متاثر کیا ہے۔

تاریخ کے ہزار سالہ دور میں بربریت ، فکری و عقیدے  حملے ، لوٹ مار اور نسل کشی جیسے شرمناک  واقعات  پر اپنی مہر ثبت کرنے  والی ایک  ذہنیت  کی اسلام اور ترکی سے نفرت  و کینہ پروری  کا عبادتگاہ پر حملہ کرتے ہوئے ایک بار پھر  مظاہرہ کیا گیا ہے۔

آلتون کا کہنا  ہے کہ اسلام اور ترکی  پر ان مذموم  حملوں سے فی الفور باز آنے اور اس کے مرتکب افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کرنا ہمارا ایک فطری حق ہے۔ ہر کس کو یہ جان لینا چاہیے کہ جمہوریہ ترکی،  علامتی مقامات   میں اپنے وجود  کے خلاف ہونے والے ہر مذموم حملے کا سد باب کرنے اور مختلف مذاہب سے منسلک لوگوں کے امن و امان کے ماحول میں  بحیرہ روم میں بھی قائم کر سکنے کی قابلیت و طاقت کا مالک ہے۔

 



متعللقہ خبریں