ترکی: بتلیس میں داخلہ سلامتی آپریشنوں کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک

بتلیس میں آج کئے جانے والے آپریشنوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہو گئی

1428801
ترکی: بتلیس میں داخلہ سلامتی آپریشنوں کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک

ترکی میں داخلہ سلامتی آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع بتلیس کے دیہی علاقے میں 2 دہشت گردوں اور ضلع تنجے لی کے دیہی علاقے اوواجک میں دہشت گرد تنظیم TKP/ML کے رکن اور مطلوب دہشت گردوں کی اورنج لسٹ میں شامل حسن آتش کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بتلیس کے دیہی علاقے میں 3 روز قبل 3 دہشت گردوں کو مردہ حالت میں تحویل میں لیا گیا ہے اور آج بھی دہشت گرد تنظیم کے 2 اراکین کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

سوئے لُو نے کہا ہے کہ علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

دوسری طرف وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بتلیس کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ دفتر کی طرف سے دہشت گردی کے اہداف پر کئے گئے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے مزیر 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

اس آپریشن کے بعد بتلیس میں آج کئے جانے والے آپریشنوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق تنجے لی کے دیہی علاقے میں بھی دہشت گرد تنظیم TKP/ML کے رکن اور مطلوب دہشت گردوں کی اورنج لسٹ میں شامل حسن آتش کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں