بیرون ملک ترک و اقربا ادارے کی بیرون ملک وسیع پیمانے کی امداد

’70 کے قریب منصوبوں کے تحت تقریباً 2 لاکھ ضرورتمندوں تک امداد

1427311
بیرون ملک ترک و اقربا ادارے کی بیرون ملک وسیع پیمانے کی امداد

بیرون ِ ملک  ترک و اقربا سوسائٹی کے ادارے نے کورونا  وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ’’ڈیاسپورا کووڈ۔19 امداد و تعاون پروگرام ‘‘ کی وساطت سے تقریباًٍ 2 لاکھ  احتیاج مندوں کو  امداد فراہم کی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  عام وبا کے خلاف جدوجہد میں  تعاون کے زیر مقصد  شروع کردہ مہم پایہ تکمیل کو پہنچ گئی  ہے۔

 ادارے کے صدر عبداللہ ایرین کا کہنا ہے کہ ’’70 کے قریب منصوبوں کے تحت تقریباً 2 لاکھ ضرورتمندوں تک امداد بہم پہنچائی گئی ہے۔ ‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ان پروگرام   میں 21 ممالک اور 85 شہروں سے درخواستیں موصول ہوئیں، بیرون ملک شہری تنظیموں سے تعاون کے تحت سر انجام دیے گئے ان منصوبوں کے نتیجے میں  ترک شہریوں، بلیو کارڈز کے حامل افراد  اور مقامی  ضرورت مندوں  کو مختلف نوعیت کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

میں اس عمل میں شہری تنظیموں اور ترک ڈیاسپورا  کے کارکنان کا شکرگزار ہوں اور بیرون ملک وبا سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے  ترک تارکین وطن کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔ ‘‘



متعللقہ خبریں