یکم جون سے ترک ہوائی فرم اندرون ملک پروازوں کو بحال کر رہی ہے

ابتدائی پروازیں استنبول سے انقرہ، ازمیر، انطالیہ اور ترابزون کے لیے  اڑائی جائینگی، دیگر  ہوائی اڈوں کے لیے مرحلہ وار پروازوں کا آغاز ہو گا

1426247
یکم جون سے ترک ہوائی فرم اندرون ملک پروازوں کو بحال کر رہی ہے

وزیر مواصلات و انفرا سٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اندرون ِ ملک پروازوں کو بحال کر دیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پروازیں استنبول سے انقرہ، ازمیر، انطالیہ اور ترابزون کے لیے  اڑائی جائینگی، دیگر  ہوائی اڈوں کے لیے مرحلہ وار پروازوں کا آغاز ہو گا۔

وبا کے باعث پروازوں کو التوا میں ڈالنے والی ترک ہوائی فرم نے  اعلان کیا ہے کہ بروز پیر صبح دس بجے پہلی پرواز استنبول سے انقرہ روانہ ہو گی۔

ٹویٹر پر  ترک ہوائی فرم  کے پریس مشیر یحیٰ استون  نے لکھا ہے کہ اتنی دوری کافی ہے۔ یکم جون سے ہم دوبارہ سے آسمانوں پر ہو ں گے۔



متعللقہ خبریں