ترکی، دہشت گردوں کےخلاف آپریشنز جاری

جنڈارمیری خصوصی کاروائی اور پولیس خصوصی فورس کی  جانب سے کیے گئے  آپریشن میں  5 دہشت گرد مارے گئے

1426278
ترکی، دہشت گردوں کےخلاف آپریشنز جاری

 سیرت کی تحصیل پرواری کے کوہِ  ہیرے کول پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا ہے ۔

وزیرِ داخلہ سلیمان سوئلو نے ٹویٹر  پر لکھا ہے کہ’’جنڈارمیری خصوصی کاروائی اور پولیس خصوصی فورس کی  جانب سے کیے گئے  آپریشن میں  5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔  اور ان کے پہاڑ پر ہیڈا کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت ِ دفاع کی ویب سائٹ سے جاری کردہ اعلان کے مطابق  دو دہشت گردوں کا تعین کیا گیا۔

جنہیں فضائی کاروائی کرتے ہوئے  بے بس کر دیا گیا، یہ آپریشنز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔



متعللقہ خبریں