ترکی: اندرون ملک اور سرحد پار آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

ضلع سیرت اور عراق کے شمال میں کئے گئے آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1418895
ترکی: اندرون ملک اور سرحد پار آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

ترکی کی سکیورٹی فرسز کی طرف سے ملک کے ضلع سیرت اور عراق کے شمال میں کئے گئے آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق داخلہ سلامتی آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع سیرت کی تحصیل الروح کے دیہی علاقے گابار میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس کی طرف سے دہشت گردوں کے اہداف پر فضائی تعاون کا حامل آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔

عراق کے شمالی علاقے آوشین باسیان میں بھی تلاش و کنٹرول کاروائی کے دوران منظر پر آنے والے PKK کے 2 دہشت گردوں کو فضائی آپریشن کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں