ترکی کی کامیابیاں پوری دنیا کی زبان پر ہیں: قورتلمش

وباء کے بعد نئی اور منصفانہ دنیا کے قیام میں ترکی بااختیار ممالک میں سے ایک ہو گا: نعمان قورتلمش

1418944
ترکی کی کامیابیاں پوری دنیا کی زبان پر ہیں: قورتلمش

ترکی کی حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نائب چئیرمین نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 وباء کے دوران ترکی کی کامیابیاں پوری دنیا کی زبان پر ہیں۔

نعمان قورتلمش نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ انسانیت اپنی تاریخ کے بڑے ترین بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہی ہے اور اس بحران کے اثرات پوری دنیا کے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی موئثر قیادت میں اختیار کردہ تدابیر کی وجہ سے ترکی پر پوری دنیا میں تعریف و تحسین کے ساتھ بات کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات، سسٹم کے انفراسٹرکچر کی موجودگی، وقت پر خدمات کے لئے کھلنے والے سٹی ہسپتالوں، ڈاکٹروں کی قابلیت اور دیگر صحت کے عملے کی فداکارانہ محنت کے نتیجے میں ہم وباء کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم نقطے پر آ پہنچے ہیں۔

قورتلمش نے کہا ہے کہ وباء کے بعد نئی اور منصفانہ دنیا کے قیام میں ترکی بااختیار ممالک میں سے ایک ہو گا۔



متعللقہ خبریں