ترکی کی جانب سے فلسطین کو طبی سازو سامان کی امداد

ترکی کے تل ابیب سفارتخانے کے عہدیداروں  کی جانب  سے   ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل  سے یہ سازو سامان 5 مئی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچایا گیا

1417173
ترکی کی جانب سے   فلسطین  کو طبی سازو سامان کی امداد

ترکی کی نئی قسم کی کوروناوائرس کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں روانہ کردہ طبی سازو سامان   غزہ پہنچ  گیا ہے۔

کرم ابوسلیم سرحدی چوکی  کے ذریعہ غزہ کی پٹی کو پہنچائے جانے والے طبی سامان وزارت صحت کوموصول ہوگیا ہے۔

ترکی  کی جانب سے  فلسطین  لے جانے والے  طبی سامان کارگو  طیارے کے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب  بین گوریون ہوائی اڈے پر  30 اپریل کولینڈ کیا۔

ترکی کے تل ابیب سفارتخانے کے عہدیداروں  کی جانب  سے   ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل  سے یہ سازو سامان 5 مئی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ پہنچایا گیا۔ ۔

القدس میں  ترکی کے قونصل خانے کے عبوری   چیف آف مشن احمد رضا  دیمیر  نے شہر میں منعقدہ  تقریب میں یہ سازو سامان فلسطینی کی وزارت صحت کو پہنچایا ۔

کویوڈ ۔19 کے خلاف  جدو جہد کے دائرہ کار میں فلسطین  کو  بھیجے گئے 15 ٹن مواد میں 40 ہزار تشخیصی کٹس ، 100 ہزار این 95 ماسک ، 40 ہزار مجموعی ، 100 ہزار دستانے ، 20 ہزار حفاظتی شیشے ، 2 ہزار لیٹر جراثیم کش ، 20 ہزار ناک آکسیجن کینول ، 2 ہزار آکسیجن ماسک اور 4 پی سی آر ڈیوائسز  شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں