کورونا کے خلاف ترکی کی کوششیں لائق تحسین ہیںٖ: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے  ڈاریکٹر برائے یورپی امور ڈاکٹر ہانس  کلوگ نےوزیر صحت فخر الدین قوجہ کے ہمراہ منعقدہ ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا ادارہ ترکی کے بر وقت اختیار کردہ اقدامات کی قدر کرتا ہے

1417202
کورونا کے خلاف ترکی کی کوششیں لائق تحسین ہیںٖ: عالمی ادارہ صحت

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے عالمی ادارہ صحت کے  ڈاریکٹر برائے یورپی امور ڈاکٹر ہانس  کلوگ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی ۔

 اس کانفرنس میں ترکی میں کورونا کی صورت حال اور اس کے انسداد سمیت  حالات زندگی بحال کرنے پر مبنی اقدامات پر مشاورت ہوئی ۔

 وزیر صحت نے کہا کہ ترکی  عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دائما تعاون میں پیش پیش رہا ہے جس کے نتیجے میں  ترکی میں تجزیات ، مریضوں کا مشاہدہ  اور انتظامی امور کی بر وقت کاروائی میں مدد ملی ہے، ترکی نے حالات زندگی بحال  کرنے پر مبنی  پروگرام  کو نافذ کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے جس پر عمل درآمد مرحلہ وار اور ممکنہ تدابیر کے دائرے میں کیا جائے گا۔

 ڈاکٹر ہانس نے بھی   ترکی کے کورونا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی  اور کہا کہ ہمارا ادارہ ان اقدامات کا نفاذ دیگر ممالک میں بھی چاہتا ہے، دو ہفتے قبل   ترک کونسل برائے وزرائے صحت  اجلاس  کے تمام شرکا ممالک نے  ترکی کی جانب سے یک جہتی  کے اظہار کو اہم قرار دیا تھا جس پرہمارا ادارہ اس کا مشکورہے۔

 ڈاکٹر ہانس نے مزید کہا کہ شامی مہاجرین کی آباد کاری اور سرحد پار شامی شہریوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں۔

 



متعللقہ خبریں