مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں: صدر ایردوان

میں مدر ڈے کی مناسبت سے ہمارے مستقبل کی معماروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1414258
مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مدر ڈے کی مناسبت سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

صدارتی دفتر کے شعبہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے پیغام میں کہا ہے کہ" آئندہ نسل کو پروان چڑھانے میں اہم ترین ذمہ داری ماوں کے کندھوں پر ہے۔ میں، قربانیوں اور بے مثال محبتوں کی مجسم مثال ماوں کو مدر ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ماں ہم سب کے لئے ایک شفیق پناہ گاہ ہے۔ جنت ماوں کے قدموں تلے ہے یہ ہمارا ایمان ہے اور مائیں ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہم ان کے حق کو کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے۔ نوجوان نسل کے احساسات، افکار اور کردار کی تشکیل میں ماوں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

مائیں اپنی بے لوث محبت، صبر اور فداکاریوں کی وجہ سے پورے معاشرے کے لئے ایک مثالی کردار ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اولاد کے لئے ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر ہونے والی ماوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ان کی خوشی کے لئے اور ان کی زندگی کی شرائط کو بہتر بنانے کے لئے ہم تھکے بغیر کوششوں کو جاری رکھیں گے۔ میں مدر ڈے کی مناسبت سے ہمارے مستقبل کی معماروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جو مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان کے لئے اللہ رب العزت سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔



متعللقہ خبریں