روس ریڈ آرمی نے مہتر بینڈ کے ترانے ترکوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو پر شئیر کردیے

ریڈ آرمی بینڈ کے  میوزک ڈائریکٹر کرنل گناڈی سچینیوک کی رہنمائی میں تیار کی گئی اس ویڈیو کو ریڈ آرمی  نے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے "بہادر ترک قوم کے نام احترام اور محبت کے ساتھ" نوٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے

1413441
روس ریڈ آرمی نے مہتر بینڈ کے ترانے  ترکوں  کی حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو پر شئیر کردیے

روس کی ریڈ آرمی  نے  ترکی کے کورونا وائرس  کے خلاف  جنگ میں حوصلے بلند کرنے کے لیے  مہتر بینڈ  کے ترانے  گاتے ہوئے اسے ویڈیو پر شئیر کیا ہے۔

ریڈ آرمی بینڈ کے  میوزک ڈائریکٹر کرنل گناڈی سچینیوک کی رہنمائی میں تیار کی گئی اس ویڈیو کو ریڈ آرمی  نے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے "بہادر ترک قوم کے نام احترام اور محبت کے ساتھ" نوٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ترکی اور روسی پرچموں کی شبیہہ کے ساتھ شروع ہونے والی اس ویڈیو میں ریڈ آرمی کے بینڈ  کی جھلکیوں میں موسیقاروں کو اپنے اپنے گھروں میں اپنے  اپنے آلے بجاتے اور ترانے گاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں ترکی میں ریڈ آرمی کے دیے گئے  مختلف  کنسرٹ، استنبول کے  تاریخی اور سیاحتی مقامات کو دکھانے  کے علاوہ   کورونا  وائرس  Kovid-19  کے خلاف جنگ میں برسر پیکار  طبی عملے  کو بھی دکھا یا گیا ہے۔

ویڈیو جس میں  مہتر  بینڈ کے ترانوں کو جگہ دی گئی ہے کو  "گھر پر  رہیے  ترکی" نوٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں