ترکی: داخلہ سلامتی آپریشن جاری، 6 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے اضلاع آعری اور تنجے لی میں داخلہ سلامتی آپریشنوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک

1411977
ترکی: داخلہ سلامتی آپریشن جاری، 6 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع آعری کے دیہی علاقے دوع بایزید  میں دہشت گردی کی تیاریوں میں مصروف دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق داخلہ سلامتی آپریشنوں کے دائرہ کار میں ضلع آعری کے دیہی علاقے دوع بایزید میں ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس سے منسلک کمانڈو یونٹوں نے دہشت گردی کی تیاریوں میں مصروف PKK کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے لئے تیار حالت میں 2 عدد راکٹ لانچروں اور ایمونیشن کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے کل آعری کے دیہی علاقے دوع بایزید میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

ضلع تنجے لی کی تحصیل اوواجک کے دیہی علاقے میں کئے گئے آپریشن میں بھی PKK کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

علاقے میں آپریشن جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں