ترکی کے وینٹیلیٹر صومالیہ کے لئے سانس بنیں گے: وارانک

ہمارے ہنر مند انجینئروں کی کوشش و ہمت سے تیار کئے گئے انتہائی نگہداشت وینٹلیٹر آلات صومالیہ کے لئے سانس بنیں گے: وزیر صنعت مصطفیٰ وارانک

1410481
ترکی کے وینٹیلیٹر صومالیہ کے لئے سانس بنیں گے: وارانک

ترکی کی طرف سے بھیجی گئی طبّی امداد کی دوسری کھیپ صومالیہ پہنچ گئی ہے۔

طبّی امداد میں شامل وینٹیلیٹر آلات کے بارے میں ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے ٹویٹر سے پیغام شئیر کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "وزارت کی حیثیت سے ہم ملّی ٹیکنالوجک اہداف کو عملی جامہ پہنانا جاری رکھیں گے۔ ہمارے ہنر مند انجینئروں کی کوشش و ہمت سے 14 دن میں تیار کئے گئے انتہائی نگہداشت وینٹلیٹر آلات صومالیہ کے لئے سانس بنیں گے۔ ہمارے ملک کے لئے اور ہمارے دوستوں کے لئے امید ثابت ہوں گے"۔



متعللقہ خبریں