ترکی کی اراکان مسلمانوں کو امداد جاری

ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA) نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے قریب مختلف کیمپوں میں مقیم اراکان مسلمانوں کو 5000 امدادی پیکیج تقسیم کیے ہیں

1408292
ترکی کی اراکان مسلمانوں کو امداد جاری
diyanet gazze yardim.jpg

ترکی  نے دنیا بھر  کے چاروں گوشوں تک  امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA) نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے قریب مختلف کیمپوں میں مقیم اراکان مسلمانوں کو 5000 امدادی پیکیج تقسیم کیے ہیں۔

اطلاع کے مطابق  ان   پیکیجز میں حفاظتی ماسک ، صابن ، شیمپو ، ڈٹرجنٹ ، ٹوتھ پیسٹ جیسے ذاتی صفائی کا سامان موجود ہے۔

ترکی مذہبی امور فاؤنڈیشن (TDV)، اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت غزہ کی پٹی میں غریب خاندانوں کو خوراک کی امداد  بھی بہم پہنچا رہا ہے۔  فلسطینی وزارت فاؤنڈیشن اور مذہبی امور سے وابستہ رضاکاروں نے غزہ شہر میں ضرورت مند افراد کو امدادی پیکیج پہنچائے۔

 



متعللقہ خبریں