ترکی سے طبی امدادی سامان امریکہ پہنچ گیا

اس ملک کو  جراحی ماسک ، فیس  شیلڈز، این95 ماسک اور  طبی گاون سمیت بھاری تعداد میں  متعلقہ سامان کی ترسیل مکمل

1407344
ترکی سے طبی امدادی سامان امریکہ پہنچ گیا

ترکی  کا امدادی ہاتھ متحدہ امریکہ پہنچ گیا۔

کورونا سے  بری طرح متاثرہ ممالک میں شامل  امریکہ کو ترکی سے روانہ کردہ طبی سازو سامان لادا گیا عسکری کارگو طیارہ دارالحکومت واشنگٹن  کے جوائنٹ بیس انڈریوز   پر اُترا۔

ترکی سے کل صبح اڑان بھرنے والے اے۔400 قسم کے دیو ہیکل کارگو طیارے کے ذریعے اس ملک کو  جراحی ماسک ، فیس  شیلڈز، این95 ماسک اور  طبی گاون سمیت بھاری تعداد میں  متعلقہ سامان  کو لادا گیا تھا۔

ترک  مسلح افواج کے کارگو طیاروں نے اس سے قبل اٹلی، اسپین، مقدونیہ، مونٹیگری، سربیا، بوسنیا ، کوسووا اور صومالیہ کو طبی امدادی  سامان کی ترسیل کی تھی۔

عام وبا کے خلاف نبرد آزما ہونے کے  لیے ترکی کے  اپنے تمام تر امکانات کے ساتھ امدادی  ہاتھ بڑھائے  جانے والے ممالک کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  ٹویٹر پیغام میں  کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لیے امدادی سامان کی امداد پر ترکی کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’امریکی عوام  آپ کی دوستی ،  شراکت داری اور تعاون و امداد کے مشکور  وممنون ہیں۔‘‘



متعللقہ خبریں