ترکی بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس سہولت فراہم کرنے والا واحد ملک ہے: فخر الدین کھوجا

ترکی، اپنے امکانات سے اور بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے والا واحد ملک ہے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

1407335
ترکی بلا معاوضہ ایئر ایمبولینس سہولت فراہم کرنے والا واحد ملک ہے: فخر الدین کھوجا

ترکی نے رواں سال میں 453 مریضوں کو ایئر ایمبولینسوں اور 211 مریضوں کو ایمبولینس طیاروں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی 2008 سے ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور یہ سہولت اپنے امکانات سے اور بلا معاوضہ فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صرف رواں سال کے دوران 453 مریضوں کو ایئر ایمبولینسوں اور 211 کو طیارہ ایمبولینس طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔ جن کا یہ خیال ہے کہ ایسے ہیلتھ آپریشن صرف فلموں میں ہوتے ہیں انہیں ہمارا یقین کرنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں