یونانی ساحلی محافظین کی جانب سے پیچھے دھکیلے جانے والے مہاجرین کو ترک ٹیم نے زندہ بچا لیا

پناہ گزینوں کا تعلق شام سے تھا اور ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

1407007
یونانی ساحلی محافظین کی جانب سے پیچھے دھکیلے جانے والے مہاجرین کو ترک ٹیم نے زندہ بچا لیا

ترک ضلع معلا  میں یونانی ساحلی قوتوں کی جانب سے ترک پانیوں کو دھکیلے جانے والے 13 پناہ گزینوں  کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

ترک ساحلی قوتوں کو ربٹر کی بوٹ سے ایس او ایس کا سگنل ملنے پر انہوں نے ایک ٹیم روانہ کرتے ہوئے کھلے سمندر میں  بے یارو مدگار پناہ گزینوں کو خشکی پر لایا۔

پناہ گزینوں کا تعلق شام سے تھا اور ان میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

بندرگاہ کو لائے جانے والے ان مہاجرین کو امیگریشن دفتر  کے سپرد کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں