سویڈن میں کورونا کے شکار ترک شہری ایمبولنس طیارے کے ذریعے ترکی منتقل

وزیر چاوش اولو نے  ٹویٹر پر وسیع پیمانے پر استعمال کردہ’’مجھے اپنے وطن پر فخر ہے‘‘ ہیش ٹیگ کے ذریعے اس کی اطلاع دی

1405776
سویڈن میں کورونا کے شکار ترک  شہری ایمبولنس طیارے کے ذریعے ترکی منتقل

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بیرون ملک طبی مسائل کا سامنا ہونے والے 76 ترک شہریوں کو ایمبولینس طیارے کے ذریعے ترکی لایا گیا تھا۔

چاوش  اولو نے ٹویٹر  پر اس موضوع پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’2018 میں بیرون ملک میں بیمار ہونے والے 74 ، جبکہ 2019 میں 76 ترک شہری ایمبولینس طیارے کے ذریعے وطن لوٹے تھے۔  دنیا کے چاہے کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں ہم  نے اپنے ہم وطنوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا۔ ‘‘

یاد  رہے کہ سویڈش شہر  مالمو میں کورونا  ٹیسٹ پازیٹیو ہونے کے باوجود  علاج نہ کرتے ہوئے گھر واپس بھیجے جانے والے 47 سالہ ایمر اللہ کی دختران سمیرہ اور لیلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی۔

وزیرِ صحت فخرالدین قوجہ  نے اس اپیل اور تصاویر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے   مریض کو ترکی لانے کے لیے ایمبولنس  طیارے روانہ کرنے کی ہدایت کی ۔

ایمراللہ اور اس کی بیٹیوں کو کل دوپہر  اس طیارے کے ذریعے ا نقرہ لایا گیا ، اور انہیں ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر چاوش اولو نے  ٹویٹر پر وسیع پیمانے پر استعمال کردہ’’مجھے اپنے وطن پر فخر ہے‘‘ ہیش ٹیگ کو بھی استعمال کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں