ترکی: کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد نے ثمرات دینا شروع کر دئیے

وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بتدریج کمی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کا مریضوں کی تعداد سے زیادہ

1405582
ترکی: کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد نے ثمرات دینا شروع کر دئیے

ترکی کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے ثمرات وصول کرنا شروع ہو گیا ہے۔ ملک میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں 90 اموات کے ساتھ وباء کے پہلے دن سے لے کر اب تک وفات پانے والوں کی کُل تعداد 2 ہزار 805 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 30 ہزار 177 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 357 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

مزید 3 ہزار 558 مریضوں کی صحتیابی کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد 29 ہزار 140 ہو گئی ہے۔

حالیہ چند دنوں میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کا مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہونا بھی مرکز توجہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں