شام اور شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی

دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی چشمہ امن کاروائی علاقے میں امن و سلامتی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کو  بہادر ترک کمانڈوز نے ناکام بنا ڈالا

1405044
شام اور شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی

شام میں چشمہ امن کاروائی کے علاقے میں سرایت کرنے کی کوشش کرنے والے علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے / وائے پی جی کے 20 دہشت گردو ں کو بے بس کر دیا گیا ۔

وزارت ِ دفاع کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی چشمہ امن کاروائی علاقے میں امن و سلامتی کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کو  بہادر ترک کمانڈوز نے ناکام بنا دیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 20 دہشت گرد ترک کمانڈوز کے آپریشن میں جہنم رسید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب شمالی عراق کے ہفتہ انین  میں  بھی دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کے مارٹر گولوں سے حملے کے بعد شروع کردہ کاروائی میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

 



متعللقہ خبریں