ترکی نے برطانیہ کو بھی امدادی طبی سازو سامان پہنچادیا، ترکی یورپ کا مسیحا بن گیا

کورونا وائرس سے متاثرہ ا س یورپی ملک برطانیہ کو اس سے قبل  بھی ترکی کی فضائیہ کے فوجی کارگو طیارے کے ذریعہ طبی سامان کی مدد فراہم کی گئی تھی

1403399
ترکی نے برطانیہ کو بھی امدادی طبی  سازو سامان  پہنچادیا، ترکی  یورپ  کا مسیحا بن گیا

نئی اقسام کورونا وائرس کے خلاف جدو جہد کے دائرہ کار میں  طبی سازو سامان   برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے  مال بردار طیارے کے ذریعے  برطانیہ پہنچا دیا گیا ہے۔

رائل ایئر فورس کا ٹرانسپورٹ طیارہ  برطانیہ کے علاقے بریز نورٹن کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوکر استنبول پہنچا تھا۔

یہاں پر  اس پر طبی سازو سامان   لوڈ کرنے کے بعد  یہ کارگو   طیارہ   برطانیہ    جانے کے لیے  استنبول ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور دوبارہ بریز نارٹن ایئرپورٹ پر اترا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ا س یورپی ملک برطانیہ کو اس سے قبل  بھی ترکی کی فضائیہ کے فوجی کارگو طیارے کے ذریعہ طبی سامان کی مدد فراہم کی گئی تھی۔

برطانوی وزیر آباد کاری رابرٹ جینک نے اس سے قبل ایک بیان میں سامان کی کمی  کا ذکر  کرتے ہوئے  ترکی سے  84  ٹن  طبی سازوسامان  400 ہزار گاؤن حاصل کرنے کی درخواست کی تھی۔



متعللقہ خبریں