ترکی: حلوصی آقار کی نیٹو وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت

وزیر دفاع حلوصی آقار نے وائرس کے خلاف ترکی میں اختیار کردہ تدابیر اور دوست اور اتحادی ممالک کو فراہم کردہ امداد کی طرف اشارہ کیا

1399087
ترکی: حلوصی آقار کی نیٹو وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ نیٹو وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت کی۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پہلی دفعہ بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹر کی بجائے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کا آغاز نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کےخطاب سے ہوا اور اس میں کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے وزارت دفاع دفتر سے اجلاس میں شرکت کی اور وائرس کے خلاف ترکی میں اختیار کردہ تدابیر  اور ملّی صلاحیت اور امکانات کے ساتھ دوست اور اتحادی ممالک کو فراہم کردہ امداد کی طرف اشارہ کیا۔

آقار نے کہا ہے کہ جاری کاروائیاں اور فوجی آپریشن درپیش حالات سے متاثر ہوئے بغیر جاری رہیں گے۔

اجلاس میں وزرائے دفاع نے نیٹو اور اتحادی ممالک کی طرف سے وباء سے متعلق اختیار کردہ حفاظتی تدابیر  پر نظر ثانی کی۔

وزراء نے وباء کے سکیورٹی بحران میں تبدیلی کے سدّباب کے لئے ممکنہ تدابیر اور وباء کے طویل اور درمیانی مدت کے اثرات کے موضوعات پر بھی غور کیا۔



متعللقہ خبریں