ترکی : کورونا وائرس سے مزید 98 ہلاکتیں ،مجموعی تعداد 1296 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ روز اٹھانوے مزید جانوں کے ضیاں کے بعد بارہ سو چھیانوے جبکہ صحت مند افراد کی تعداد تین ہزار نو سو ستاون ہو چکی ہے

1397515
ترکی : کورونا وائرس سے مزید 98 ہلاکتیں ،مجموعی تعداد 1296 ہو گئی
fahrettin koca.jpg

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ روز اٹھانوے مزید جانوں کے ضیاں کے بعد بارہ سو چھیانوے ہو گئی ۔

اسی دوران چونتیس ہزار  چار سو چھپن ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار تیرانوے افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ۔

 گزشتہ روز  صحت یاب ہو کر فارغ ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو گیارہ تھی  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور  پر یہ تعداد تین ہزار نو سو ستاون ہو چکی ہے۔

 وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے ٹویٹر پر   اس وائرس کے خلاف جنگ میں  سے متعلق بعض تدابیر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کا عنوان "مل کر لڑیں گے" ہے جس میں  انہوں نے کہا کہ ہم مریضوں کے مسیحا بنیں گے، لیکن آپ پر بھی یہ لاگو ہے کہ عوامی مقامات سے دور رہیں ،گھر میں قیام کریں  تاکہ یہ مرض مزید پھیلنے سے روکا جا سکے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں