نئے فوجداری قانون کی بدولت قیدیوں کی ایک کثیر تعداد رہائی حاصل کرے گی، صدر ایردوان

حقوق، جانیں  اور صحت کے حکومت کی ذمہ داری ہونےو الے ا ن افراد کو کورونا سے بچانے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں

1398039
نئے فوجداری قانون کی بدولت قیدیوں کی ایک کثیر تعداد رہائی حاصل کرے گی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ   ترکی میں نئے فوجداری  عمل درآمد  کو عوامی ضمیر کی حساسیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے  تیار کیا گیا ہے۔

صدر  ایردوان   نے قومی اسمبلی  کی جنرل کمیٹی میں قبول کردہ عمل درآمد قانون کے حوالے سے اپنے جائزے پیش کیے۔

نئے شہری  فوجداری عمل درآمد قانون  پر عمل درآمد کے مسائل کے ساتھ ساتھ قوم و عوام کی ضمیری حساسیت کو بھی مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیے  جانے کی وضاحت کرنے والے جناب ایردوان   کا کہنا تھا کہ اس عمل درآمد کے ذریعے  سسٹم    کو مجرمین اورحق تلفی ہونے والوں کے  لیے کہیں زیادہ منصفانہ شکل میں ڈھالنے  کا مقصد بنایا گیا ہے۔

جیلوں  میں  بند  ملزمین اور  مجرمین  کو کورونا وائرس کی زد سے محفوظ رکھنے  کے معاملے میں تمام تر تدابیر  لیے جانے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے کہا کہ’’ حقوق، جانیں  اور صحت کے حکومت کی ذمہ داری ہونےو الے ا ن افراد کو کورونا سے بچانے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

صدر ِ ترکی نے فوجداری  قوا نین  کے اطلاق سے متعلقہ ادارو ں کے طریقہ کار اور عمل درآمد  سے متعلق مسائل کو حل کیے جانے کے اقدامات کو بھی بیان کیا۔

قانون کے عمل درآمد  اور  سزائے قید کی مدت میں کی جانے والی ترامیم  کے  مطابق بھاری تعداد میں قیدیوں کے جیلوں سے رہائی پا سکنے کی  اطلاع دینے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ قیدی  حکومت و معاشرے  کے ان پر اعتماد کو زد پہنچانے والی سرگرمیوں سے اجتناب برتیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس ترمیم کی بدولت ملک میں انصاف  کو ضمانت میں لینے کے معاملے میں قوم کی توقعات کو کافی حد تک پورا کر لیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں