مہاجرین کے حوالے سے یونانی من گھڑت دعووں کے خلاف ترکی کا رد عمل

یونانی وزیر متراکیس  کے یہ دعوے  اس ملک کے پناہ گزینوں کے خلاف سر زد کردہ جرائم کی پردہ پوشی کے مقصد کے تحت  سامنے آئے ہیں۔ جو کہ سراسر من گھڑت ہیں

1397587
مہاجرین کے حوالے سے یونانی من گھڑت دعووں کے خلاف ترکی کا رد عمل

ترکی نے یونان کے وزیر برائے امور ِ مہاجرین نوتیس متراکیس کے  انقرہ  کی جانب سے کورونا وائرس  کی وبا کا بہانہ بناتے ہوئے پناہ گزین کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی 18 مارچ مطابقت  پر عمل درآمد نہ کرنے کے دعووں پر ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے ایتھوس اخبار میں شائع متراکیس کے  دعووں کے حالے سے سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔

آکسوئے  کا کہنا ہے کہ ’’یونانی وزیر متراکیس  کے یہ دعوے  اس ملک کے پناہ گزینوں کے خلاف سر زد کردہ جرائم کی پردہ پوشی کے مقصد کے تحت  سامنے آئے ہیں۔ جو کہ سراسر من گھڑت ہیں۔ ‘‘

ترکی کے 18 مارچ مطابقت  کے دائرہ کار میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اس وساطت سے یورپ کو غیر قانونی نقل مکانی  کی شرح میں 92 فیصد تک گراوٹ آنے کی یاد دہانی کرانے والے آکسوئے کا کہنا  ہے کہ ’’ان ذمہ داریوں کو اگر پورا نہ کرنے والا کوئی فریق ہے تو یہ یورپی یونین  ہے۔‘‘

 



متعللقہ خبریں