برطانیہ کی طرف سے ترکی کا شکریہ

یہ 14 ٹن کا فراخ دلانہ تحفہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان دوستی کی طاقت کا عکاس ہے: وِنڈی مورٹن

1396304
برطانیہ کی طرف سے ترکی کا شکریہ

برطانیہ کی یورپی امور کی ذمہ دار وزیر وِنڈی مورٹن نے کورونا وائرس کےخلاف جدوجہد کے لئے بھیجی گئی طبّی امداد پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وِنڈی مورٹن نے ٹویٹر سے بھیجی گئی طبّی امداد کی تصویر شئیر کی ہے اور کہا ہے کہ " میں 2 لاکھ 50 ہزار طبّی حفاظتی سامان بھیجنے پر ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور وزیر صحت فخر الدین کھوجا کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں"۔

مارٹن نے کہا ہے کہ "یہ 14 ٹن کا فراخ دلانہ تحفہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان دوستی کی طاقت کا عکاس ہے"۔

ترکی کی طرف سے برطانیہ کے لئے طبّی امداد کی خبر برطانوی ذرائع ابلاغ میں بھی شائع ہوئی اور برطانوی شہریوں نے سوشل میڈیا سے بھی ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سین میک گرنڈر  نامی ٹویٹر صارف نے 1845 کی قحط سالی کے دوران عثمانیوں کی طرف سے آئرلینڈ کی مدد کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ " قحط سالی کے دوران انہوں نے آئرلینڈ کی بھی مدد کی تھی، شاباش ترکی"۔

واضح رہے کہ ترکی نے کل کووِڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برطانیہ کو طبّی امدادی سامان بھیجا تھا۔

ترکی اس سے قبل اٹلی، اسپین، شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، سربیا، بوسنیا ہرزیگوینیا اور کوسووا کی بھی طبّی امداد کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں