ترکی کی طرف سے بالقانی ممالک کے لئے طبّی امداد روانہ کر دی گئی

شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، سربیا، بوسنیا ہرزیگوینیا اور کوسووا کے لئے طبّی امدادی سامان کا حامل کارگو طیارہ دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہو گیا

1393692
ترکی کی طرف سے بالقانی ممالک کے لئے طبّی امداد روانہ کر دی گئی
Balkan Yardım.3.08.04.jpg
Balkan Yardım.2.08.04.jpg
Balkan Yardım.1.08.04.jpg

ترکی کی طرف سے بالقانی ممالک کو طبّی امداد روانہ کر دی گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے ترکی کی طرف سے شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، سربیا، بوسنیا ہرزیگوینیا اور کوسووا کے لئے طبّی امدادی سامان کا حامل کارگو طیارہ دارالحکومت انقرہ سے روانہ ہو گیا ہے۔

مذکورہ ممالک کی طرف سے امداد کی طلب موصول ہونے کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کے حکم سے امداد روانہ کر دی گئی ہے۔

ترکی وزارت صحت کے تیار کردہ ماسک، اوور آل اور فوری ٹیسٹ کٹوں پر مشتمل امدادی سامان انقرہ ایتی میسعود ائیر پورٹ  سے A400M کارگو طیارے پر لاد کر مذکورہ ممالک کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

طیارہ سب سے پہلے سربیا پہنچے گا۔ امدادی سامان کے اوپر ترکی زبان میں مولانا جلال الدین رومی کے یہ الفاظ درج ہیں"ہر ناامیدی کے پیچھے ہزاروں امیدیں اور ہر تاریکی کے پیچھے ہزاروں سورج ہیں"۔

واضح رہے کہ ترکی نے گذشتہ ہفتے اٹلی اور اسپین کو طبّی امداد روانہ کی تھی۔



متعللقہ خبریں