ترکی، کووڈ۔19 مصدقہ مریضوں کی تعداد 34 ہزار 109 ہو گئی

وزیر صحت نے علمی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تازہ اعداد وشمار کا اعلان کیا ہے

1393297
ترکی، کووڈ۔19 مصدقہ مریضوں کی تعداد 34 ہزار 109 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد  بڑھتے ہوئے 725 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد  34 ہزار 109 ہوگئی ہے۔
 وزیر ِ صحت فخرالدین کوجہ نے علمی و سائنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ  حالیہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 76 مریض موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،  اس دورانیہ میں 20 ہزار  23 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، جن کے نتیجے میں مزید ہزار 892 افراد میں مہلک  وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔
صحت یابی کے بعدآج اسپتالوں سے256 مریض  ڈسچارج ہوئے ہیں جن کے ساتھ روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 582 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں