ترکی سے جانسن کی صحتیابی کے لیے نیک تمنا کا اظہار

جانسن کو کل معالجین کے مشورے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال داخل کیا گیا تھا

1391920
ترکی سے جانسن کی صحتیابی کے لیے نیک تمنا کا اظہار

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فونک  ملاقات کی۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ترک وزیر نے  راب سے اسپتال داخل کرائے جانے والے وزیرِ اعظم بورس جانسن کی صحتیابی کی تمنا کا اظہا ر کیا۔

خیال رہے کہ جانسن کو معالجین کے مشورے پر احتیاطی تدابیر کے طور پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل بخار اور کھانسی کی شکایت ہونے والے جانسن  میں کووڈ۔19 کا ٹیسٹ 27 مارچ کو پازیٹیو آیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں