ترکی میں ہر شہری کو ہفتے میں 5 ماسک بلا اجرت

صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر 20تا 65 برس کے ترک شہریوں  میں ماسک تقسیم کیے جائینگے

1391957
ترکی میں ہر شہری کو ہفتے میں 5 ماسک بلا اجرت

مشیرِاطلاعات  کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر 20تا 65 برس کے ترک شہریوں  میں ماسک تقسیم کیے جائینگے۔

ٖمشیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ صدر ایردوان کی ہدایت پر وزارت ِ صحت او ر وزارتِ مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  کے تعاون سے  maske.epttavm.com ویب سائٹ پر موجود فارم بھرنے والے 20 تا 65 برس کے شہریوں کے پتوں پر ہفتے میں 5 ماسک کارگو کے ذریعے پہنچائے جائینگے۔

ان ماسک کو بلا کسی اجرت کے فراہم کیا جائیگا۔

کنبے کے دیگر افراد کے لیے ماسک کی ضرورت ہونے والے شہری اسی فارم پر متعلقہ معلومات فراہم کرتے ہوئے اس سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں