ترکی: شام کے شمال میں جاری آپریشنوں کے دوران 7 دہشت گرد جہنم واصل

شام کے شمال میں جاری آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا: ترکی وزارت دفاع

1391538
ترکی: شام کے شمال میں جاری آپریشنوں کے دوران 7 دہشت گرد جہنم واصل

ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے شمال میں جاری آپریشنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کی گئی اور چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں گھسنے کی کوشش کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پاسبان ترک کمانڈوز نے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کرنے والے PKK/YPG کے 2 دہشت گردوں کو اور چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے PKK/YPG کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے"۔



متعللقہ خبریں