بیرون ملک مقیم ترکوں میں اموات کی تعدا 156، پچاس میّتیں واپس لائی گئی ہیں: چاوش اولو

اس وقت تک 55 ممالک سے 25 ہزار کے قریب ترک شہریوں کو وطن واپس لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1391391
بیرون ملک مقیم ترکوں میں اموات کی تعدا 156، پچاس میّتیں واپس لائی گئی ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ترکوں میں سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 ہو گئی ہے۔

ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس وقت تک 55 ممالک سے 25 ہزار کے قریب ترک شہریوں کو وطن واپس لا کر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک میں وائرس کی وجہ سے وفات پانے والے ترک شہریوں کی تعداد 156 ہے جن میں سے 50 کے قریب متوفیوں کی میّتیں وطن واپس لائی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں