پہلی دفعہ ویڈیو کانفرنس نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس، چاوش اولو کی شرکت متوقع

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی دفعہ ورچوئل پلیٹ فورم سے متوقع، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

1390006
پہلی دفعہ ویڈیو کانفرنس نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس، چاوش اولو کی شرکت متوقع

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، کووِڈ۔19 کی وجہ سے پہلی دفعہ ورچوئل پلیٹ فورم سے متوقع، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو آج نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس نیٹو کی تاریخ میں پہلی دفعہ، کووِڈ۔19 کی وجہ سے اختیار کردہ حفاظتی تدابیر کے دائرہ کار میں، ویڈیو کانفرنس کی شکل میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کا ترجیحی ایجنڈہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں باہمی اتحاد و تعاون ہے۔ اس کے علاوہ افغانستان اور عراق کی صورتحال اور نیٹو کے سیاسی کردار میں تقویت سمیت اتحاد کے ایجنڈے کے دیگر موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں