نا امیدی کے بعد ہزاروں امید کی کرنیں جنم پاتی ہیں، مولانا جلال الدین رومی

ترکی میں مقامی طور پر تیار کردہ طبی سازو سامان کی کورونا سے سخت متاثر اٹلی اور اسپین کو امداد

1388954
نا امیدی کے بعد ہزاروں امید کی کرنیں جنم پاتی ہیں، مولانا جلال الدین رومی
Turkiye ispanya italya yardim1.jpg
Turkiye ispanya italya yardim.jpg

دنیا میں کورونا  وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک  اٹلی اور اسپین  کی جانب ترکی نے امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔

وزارت دفاع کے ماتحت  سر گرم ِ عمل فوجی کارخانے  اور دیگر کارخانوں میں مقامی و قومی وسائل کے ساتھ تیار کردہ وائرس سے بچاو  ماسک اور خصوصی لباس ، اینٹی بیکڑیا مائع کی طرح کے طبی امدادی سامان کو  انقرہ کے فوجی ہوائی اڈے سے ان ممالک کو روانہ کیا گیا ہے۔

 سازو سامان  کے پیک ہونے والے صندوقوں پر اطالوی اور ہسپانوی زبان میں مولانا جلال الدین رومی  کا یہ اقوال ِ زریں درج ہے’نا امیدی کے بعد ہزاروں امید کی کرنیں جنم پاتی ہیں۔  تاریکی کے بعد  سورج ضرور  طلوع ہوتا ہے‘۔  ’ترکی سے اطالوی اور ہسپانوی عوام کو سلام ِ خلوص‘

 



متعللقہ خبریں