"کورونا وائرس" ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 277 ہو گئی

وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا کہ حالیہ چوبیس گھنٹوں  میں تریسٹھ مزید جانیں ضائع ہوئیں جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد پندرہ ہزار چھ سو نواسی ہو گئی ہے

1389430
"کورونا وائرس" ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 277 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں  کی تعداد دو سو ستتر ہو گئی ہے۔
وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے  ترک سائنسی کمیشن   کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ  حالیہ چوبیس گھنٹوں  میں تریسٹھ مزید جانیں ضائع ہوئیں جس کے نتیجے میں یہ  تعداد دو سو ستتر ، چودہ ہزار تین سوچھیانوے ٹیسٹ کیے گئے   جن کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد پندرہ ہزار چھ سو نواسی ہو گئی۔
وزیر صحت نے کہا کہ یہ  صحت عامہ کے خلاف ایک جنگ ہے اور حکومت اسے جیتنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ اب تک تین سو تینتیس افراد صحت یا ب بھی ہو چکےہیں،ترکی میں  ہلاکتوں کی تعداد کا تناسب ایک اعشاریہ اٹھاون فیصد ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

 



متعللقہ خبریں