ہم یک جان یک قلب کے تقاضے  کے شعور سے آشنا ایک ملت ہیں، نائب صدر ترکی

بھلائی  ہماری قوم میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، ترک قوم ’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں‘ مہم میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہی ہے

1389004
ہم یک جان یک قلب کے تقاضے  کے شعور سے آشنا ایک ملت ہیں، نائب صدر ترکی

نائب صدر فواد اوکتائے  کا کہنا ہے کہ کورونا  وبا کے خلاف شروع کردہ قومی تعاون مہم ترک عوام کی خصوصیت قومی یکجہتی  کی ایک علامت ہے۔

اوکتائے نے ٹی آرٹی کی براہِ راست نشریات میں بذریعہ ٹیلی فون شرکت کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے شروع کردہ’ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں‘  قومی یکجہتی مہم پر اپنے جائزے پیش کیے۔

نائب صدر  نے ترک قوم کی اتحاد و یکجہتی کی خصوصیت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ’عام حالات میں اتحاد و یکجہتی ایک مختلف  چیز ہے تا ہم جب بھی ہمارے سر پر کوئی مصیبت پڑتی ہے ، تو ہم یک جان یک قلب کے تقاضے  کے شعور سے آشنا ایک ملت ہیں ۔‘

کورونا کے چین    میں زور پکڑنے کے وقت ترکی کے ہر طرح کی تدابیر اختیار کرنے پر عمل درآمد شروع کرنے کی وضاحت کرنےو الے اوکتائے  کا کہنا تھا کہ’اسوقت ہم جس مہم پر عمل پیرا ہے در اصل یہ ترک قوم کی ماضی سے چلی آنے والی سوچ و مزاج کی عکاس ہے۔ ‘

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ جذبہ اور محنت اس مہلک وائرس سے نجات پانے  میں معاون ثابت ہو گی، ہم ان ایام کو ہماری آئندہ کی نسلوں کے لیے اتحاد و یکجہتی کی ایک مثال  کے طور پر یاد رکھیں گے۔

نائب صدر نے ترک عوام سے ’گھر میں رہو‘اپیل کو بھی دہرایا۔

مشیرِ اطلاعات فخرالدین آلتون  نے بھی براہ راست نشریات میں شرکت کرتے ہوئے اس مہم کی حمایت اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم صاحبِ حیثیت تمام تر ہم وطنوں سے اس مہم میں حصہ ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں، ہم نے مشاہدہ  کیا ہے کہ ترک عوام بڑھ چڑھ کر صدر کی اپیل پر عمل پیرا ہیں، کیونکہ یہ باہمی تعاون کا دور ہے، بھلائی  ہماری قوم میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ ‘

 



متعللقہ خبریں