ترکی، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 214 اور متاثرین کی تعداد 13 ہزار 531

گزشتہ 24 گھنٹو ں میں   کیے گئے 15 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے

1388649
ترکی، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 214 اور متاثرین کی تعداد 13 ہزار 531

ترکی میں  مہلک وائرس کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 214 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج مزید 46 جانی نقصان کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد 214 تک ہو گئی ہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹو ں میں   کیے گئے 15 ہزار 422 ٹیسٹوں  میں سے 2 ہزار 704 افراد میں کووڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح ترکی میں کل متاثرین کی تعداد 13ہزار 531 تک بڑھ گئی ہے۔

اس دوران 243 مریض روبہ صحت بھی ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں