ترکی:کورونا سے مزید ہلاکتیں اور نئے مریضوں کی تصدیق

ترکی میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ جاری ہے

1387359
ترکی:کورونا  سے مزید ہلاکتیں اور نئے مریضوں کی تصدیق

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے مزید 37 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی کُل تعداد 168 ہو گئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ "حالیہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 610 افراد میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید 37 مریضوں کی اموات واقع ہو گئی ہیں۔ اور مریضوں کی تعداد 10 ہزار 827 اور اموات کی تعداد 168 ہو گئی ہے"۔

وزارت صحت کے مطابق مزید 57 کووِڈ۔19 کے مریض علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دئیے گئے اور اس طرح صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 162 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں