آپ بھی ہمارے لئے بہت قیمتی اور عزیز ہیں: میولود چاوش اولو

آپ ہمارے لئے اہم ہیں۔ دوبارہ اپنے وطن میں آ سکنے کے لئے گھروں میں رہیں: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1387097
آپ بھی ہمارے لئے بہت قیمتی اور عزیز ہیں: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ "آپ ہمارے لئے اہم ہیں۔ اپنے وطن میں دوبارہ واپس لوٹ سکنے کے لئے گھروں میں رہیں"۔

پیغام کے ساتھ انہوں نے "زندگی گھر میں سما سکتی ہے۔ گھر میں رہو۔ اس وباء کو ہم مل کر شکست دیں گے" کے عنوان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے۔

پیغام میں اپنے وطن سے کئیکلو میٹر کی دوری پر اجنبی دیاروں میں مقیم ترک شہریوں سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ " ترکی کے شہریوں کی طرح آپ بھی ہمارے لئے بہت قیمتی اور عزیز ہیں۔ برائے مہربانی ان دنوں میں بہت مجبوری نہ ہونے کی صورت میں گھروں سے باہر نہ نکلیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " جن ممالک میں آپ مقیم ہے وہاں ترکی کے سفارت خانوں قونصل خانوں اور ان ممالک کے حکام کی تنبیہات پر توجہ دیں۔ ہمیشہ کی طرح ان مشکل دنوں میں بھی بیرون ملک ترکی کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اپنا گھر سمجھیں۔ کوئی بھی ضرورت ہو تو ان کی طرف رجوع کریں۔آن ڈیوٹی ٹیلی فون  پر یا پھر انقرہ میں ہفتہ بھر اور 24 گھنٹے کھلے کال مراکز سے رابطہ کریں۔ براہ راست کال سے ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔ وطن سے آپ کے لئے دلی محبت و احترام کے ساتھ ۔ اللہ آپ کا مددگار ہو"۔


ٹیگز: #وباء

متعللقہ خبریں