ترک صدر: کورونا عام وبا نے ہمیں یک جان، یک قلب ہونے کا موقع فراہم کیا ہے

اس وبا نے ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کرائی ہے کہ ہمارا مذہب، عقیدہ، مملکت چاہے مختلف ہی کیوں نہ ہو ہم سب کی تقدیر مشترکہ ہے

1386047
ترک صدر: کورونا عام وبا نے ہمیں یک جان، یک قلب ہونے کا موقع فراہم کیا ہے

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے ہر کس کو  ہمارے دین، زبان وممالک کے مختلف ہونے کے باوجود ہم سب کی تقدیر یکساں ہونے کی یاد دہانی کرائی ہے۔

صدرِ ترکی نے  کل ویڈیو کانفرس کے ذریعے منعقدہ  جی۔20 ہنگامی سربراہی اجلاس  سے خطاب میں  وبا سے ہلاکتوں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس مشکل کی گھڑی میں جفا کشی سے خدمات ادا کرنے والے شعبہ طب سے منسلک کارکنان کا مشکور و ممنون ہوں۔

ترکی کے  شروع سے ہی حالات کا قریبی طور پر بغور جائزہ لینے اور لازمی تدابیر اختیار کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے صدرِ ترکی نے بتایا کہ دوست و برادر ممالک کو اس کٹھن  دور میں  تنہا نہ چھوڑنے کے لیے ہم ہر ممکنہ کوششیں صرف کر رہے ہیں۔ مجھے اس پر یقین ہے کہ اس وبا نے ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کرائی ہے کہ ہمارا مذہب، عقیدہ، مملکت چاہے مختلف ہی کیوں نہ ہو ہم سب کی تقدیر مشترکہ ہے۔   ہم ان حالات میں یکطرفہ پالیسیوں پر عمل درآمد کے مجاز نہیں ہیں۔  آزادانہ ، واضح اور اصولوں پر مبنی  بین الاقوامی تجارتی  نظام  وبا  کے اثرات میں گراوٹ لانے میں معاون ثابت ہو گا۔  اس دائرہ کار میں ہماری تمام تر قومی تدابیر کا  عالمی تجارتی تنظیموں کےا صولوں کے عین مطابق اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی پر  مبنی ہونا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وبا کو کنٹرول میں لینے اور مریضوں کی تشخیص و علاج معالجے کے معاملے میں ہمیں اپنے اپنے تجربات سے ایک دوسرے کو استفادہ کرانا چاہیے۔ کورونا وبا نے جی۔20 تعاون و مصالحت کے ماحول  کی اہمیت کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

صدر  ایردوان  کا کہنا تھا کہ  مہلک مرض کے خلاف جدوجہد میں ترقی یافتہ ممالک  کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے، جھڑپوں اور جنگوں  سے متاثرہ ممالک کاحفظانِ صحت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔

شامی مہاجرین سمیت جبراًٍ اپنے اپنے گھر بار کو ترک  کرنےوالے انسانوں  کے اس وبا کے سامنے بالکل نہتا ہونے پر زور دیتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ دریں اثنا  میں ترقی  پذیر ممالک اور بالخصوص افریقی ممالک کو امداد فراہم کرنے کی اہمیت   پر زور دینا چاہتا ہوں، اس وائرس نے بنی نو انسانوں کے مشترکہ دشمن کے خلاف  یکجا ہونے کا موقع فراہم کیا ہے۔  ہم اس آفت کے بر خلاف بطور ترکی ہمیشہ کی طرح باہمی تعاون  کے ماحول میں حرکت کرنے  کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں