ترکی، کورونا سے 30 جانیں ضائع، متاثرین کی تعداد 1 ہزار 236

ہم سب کو تدابیر اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، یہ ملک اس خطرے کے سامنے ہار نہیں مانے گا

1383098
ترکی، کورونا سے 30 جانیں ضائع، متاثرین کی تعداد 1 ہزار 236

ترکی میں کورونا  سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک ہو گئی ہے۔

وزیر صحت فخرالدین کوجہ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے 9 مزید اموات ہوئی ہیں اور 289 مزید مریضوں کا تعین ہوا ہے ۔ جس سے ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد ایک ہزار 236 ہو گئی ہے۔

وزیر کوجہ کا کہنا ہے کہ ابتک 20 ہزار 345 ٹیسٹس کیے گئے ہیں ۔  ہم سب کو تدابیر اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، یہ ملک اس خطرے کے سامنے ہار نہیں مانے گا۔



متعللقہ خبریں