ترکی، کورونا نے 9 جانیں لے لیں، متاثرین کی تعداد بڑھتے ہوئے 670 ہو گئی

وزیر صحت نے ترکی میں کورونا سے ہونے والے نقصان کا اعلان کیا

1382344
ترکی، کورونا نے 9 جانیں لے لیں، متاثرین کی تعداد بڑھتے ہوئے 670 ہو گئی

ترکی میں کووڈ۔19 کی بنا پر ہلاکتوں کی تعداد9 ہو گئی ۔

وزیر صحت فخرالدین کوجہ نے  ٹویٹر پیغام میں  لکھا ہے کہ "عمر رسیدہ اور قوتِ مدافعت کمزور ہونے والے مزید 5 مریض چل بسے ہیں، کورونا سے ہمیں ابتک 9 جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ "

وزیر صحت کے مطابق ترکی میں   وائرس سے متاثر ہونے کا تعین ہونے والے  مریضوں کی مجموعی تعداد 670  ہو گئی  ہے۔



متعللقہ خبریں