ترک صدر: کچھ مدت تک اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور عبادت بھی گھر میں ادا کریں
ہم اس موذی مرض کے خلاف سر توڑ کوششیں صرف کر رہے ہیں
1382321

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں ایک صوتی پیغام جاری کیا ہے۔
"ہم وائرس کے پھیلاو کے اثرات کو کم سے کم سطح تک محدود رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔" کہنے والے صدر ایردوان نے کووڈ۔ 19 کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ اور کرونک امراض کے شکار انسانوں کو متاثر کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ "ہمیں چاہیے کہ اپنی عبادت کو اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں، ممکنہ حد تک مہمانوں کی میزبانی سے اجتناب برتیں اور اپنا زیادہ تر وقت گھر میں گزارنے پر خصوصی توجہ دیں۔ "
صدر ترکی نے مزید کہا کہ ہم اس موذی مرض کے خلاف سر توڑ کوششیں صرف کر رہے ہیں۔