ترکی، کورونا سے چوتھی ہلاکت، مریضوں کی تعداد 359 ہو گئی

پاکستان کی طرح ترکی میں بھی حالیہ چند دنوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں سرعت سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

1381776
ترکی، کورونا سے چوتھی ہلاکت، مریضوں کی تعداد 359 ہو گئی

کورونا  کے موجب ہونے والی  ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

وزیر ِ صحت فخرالدین  کوجہ  نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ایک 85 سالہ مریضہ  وائرس کے زیر ِ اثر جان بحق ہو گئی ہے۔ وائرس سے ترکی کو ابتک  4 جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

وزیر صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ترکی میں  کورونا کی زد میں آنے والے افراد کی تعداد 359 ہو گئی ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں